11 اپریل ، 2020
کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization) پر کام سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 8 ممبران پر مشتمل ہے جس میں فیڈرل سیکریٹری، ماہر امراض ڈاکٹرطاہر شمسی، اوجھا ،آغا خان، ایس آئی یوٹی، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن کے ممبران شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی پیسیو امیونائزیشن کا مکمل جائزہ لے گی اس کے بعد مسودہ تیار کرکے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی کو ارسال کرے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ارسال کرے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ علاج ممتاز ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا گیا ہے جس کی اجازت حکومت سندھ دے چکی ہے۔