Time 11 اپریل ، 2020
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ارکان کی تعداد 48 ہوگئی

وفاقی کابینہ میں شامل 18 ارکان غیرمنتخب ہیں جن میں وزیراعظم کے 5 مشیر اور 13 معاون خصوصی شامل ہیں— فوٹو:فائل 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم بڑھ گیا اور ارکان کی کل تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

کابینہ میں شامل وفاقی وزراء کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 4 وزیرِ مملکت  اور مشیروں کی تعداد 5 ہے۔

شہزاد ارباب کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ  وفاقی کابینہ میں شامل 19 ارکان غیرمنتخب ہیں جن میں وزیراعظم کے 5 مشیر اور 14 معاون خصوصی شامل ہیں۔

2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور ارباب شہزاد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے جبکہ ارباب شہزاد کو آج معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :