Time 12 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے مزید 10 علاقے سیل

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور  میں رائیونڈ ،سکندریہ اور مکھن پورہ کے بعد شہر کے مزید 10علاقے سیل کر دیئے گئے۔ 

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ اور کنفرم مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ علاقے سیل کر دیئے۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کیے گئے علاقوں میں بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغل پورہ، ریلوے کالونی، ملتان روڈ نجی سوسائٹی، رحمٰن پورہ وحدت کالونی، چائنہ اسکیم گجرپورہ، اسمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی اور ڈیفنس بی کے علاقے شامل ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق ان علاقوں میں 66 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جب کہ لاہور میں کورونا وائرس کے 402 کنفرم مریض ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ان علاقوں کو سیل کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر شہر میں بند کیے گئے علاقوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :