Time 12 اپریل ، 2020
پاکستان

وفاق سے سندھ کوبھجوائی گئیں 20 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس خراب ہیں: مرتضیٰ وہاب

سواب اور وی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں: ترجمان سندھ حکومت— فوٹو:فائل 

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سے سندھ کوبھیجی گئیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سواب اور وی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں کیوں کہ یہ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں۔

ان کا کہنا کہا کہ  وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے اور یہ شرم کا مقام ہے۔

خیال رہے کہ  سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزار کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :