Geo News
Geo News

کاروبار
29 اگست ، 2012

ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

کراچی … عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھتے ہی ملک بھر میں ایل پی جی 19 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کے ترجمان بلا ل جبار کے مطابق عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 19 ہزار روپے اضافہ ہوا۔ ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر224 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 863 روپے بڑھ گئی ہے۔ بلا ل جبار نے بتایا کہ بلو چستان اور سندھ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130، پنجاب 139 اور شمالی علاقہ جات میں 145 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :