کورونا: پیسیو امیونائزیشن کے تحت علاج کیلیے پلازما لینے کا آغاز کردیا گیا

کراچی: ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی اور ان کی ٹیم نے پیسیو امیونائزیشن کے تحت کورونا کے علاج کے لیے   پلازما لینے کا کام شروع کردیا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ وفاق اورصوبائی حکومتوں کی اجازت سے آج سےکوروناوائرس سے صحتیاب افرادکا پلازما لینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈریپ اور دیگر اداروں سے اجازت مل چکی ہے،  اگلے ہفتے پنجاب، خیبرپختونخوا میں بھی پلازما لینے پر کام کیا جائےگا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھاکہ کوروناکوائرس کے کن مریضوں کوپلازما لگانا ہے یہ فیصلہ مریض کا متعلقہ ڈاکٹر ہی کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کیا تھا۔

چند روز قبل سندھ حکومت نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization) کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب ویکسینیشن نہیں تھی تو پیسیو امیونائزیشن کی جاتی تھی، وائرس سے بچنے کے لیے پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ 100 سال سے رائج ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال 

پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید خبریں :