پاکستان
Time 14 اپریل ، 2020

عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بینظیر کا نام نہ مٹاسکے

ٹھٹھہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر  کا دورہ کیا جہاں مستحق خواتین سے انہوں نے خطاب بھی کیا۔

گورنر کا خواتین سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا لہٰذا آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔

خطاب کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سینٹر کا معائنہ کیا تو انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ 

گورنر کے ساتھ دورے پر آئے شخص نے خاتون سے سوال کیا کہ ’آپ کو یہ رقم کون دے رہا ہے؟‘ تو مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ ’بینظیر بھٹو‘۔

اس دوران اسی شخص نے خاتون کی تصحیح کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ رقم دے رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام (سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے مستحقین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار کی امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :