پاکستان
Time 15 اپریل ، 2020

کراچی: لاک ڈاؤن میں کھلنے والے شعبوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری

کراچی: محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

گائیڈلائنز کے مطابق نزلے اور بخار والے افراد خصوصاً باہر نہ آئیں، فیکٹریوں اور کاروباری مقامات پر تھرمل گنز لگائی جائیں اور کمپنی میں آتے وقت ہاتھ صاف کیے جائیں، تمام سامان سینیٹائز کیا جائے  جب کہ اسٹاف کو کورونا اور صفائی ستھرائی پر بریفنگ دی جائے۔

گائیڈلائنز میں کہا گیا ہےکہ 55 سال سے بڑی عمر افراد کو کام پر نہ بلایا جائے، ورکرز ماسکس اور گلوز استعمال کریں گے جب کہ کام کے دوران فاصلہ انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نماز کے مقام پر کوئی دری یا قالین نہیں ہوگا۔


مزید خبریں :