Time 16 اپریل ، 2020
پاکستان

وزیر اعظم نے وزراء سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی ،کابینہ میں پھر تبدیلیوں کا امکان

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے، کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم  کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو کارکردگی رپورٹ آج شام تک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ ارکان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا؟ کتنے اجلاس کیے اور کیا فیصلے ہوئے؟ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم  اپنی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں  آٹاچینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد  وفاقی کابینہ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں جب کہ  2 نئے وزراء فخر امام کو وزارت تحفظ خوراک و تحقیق جب کہ امین الحق کووزارت ٹیلی کام کا قلمدان دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :