کون سی غذا کھانے سے مدافعتی نظام کمزور ہوسکتا ہے؟

کورونا وائرس کے پیشِ نظر  لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہ کرچکنائی اور جنک فوڈسمیت چٹ پٹے اور تَلے ہوئےکھانوں کا بے دریغ استعمال آپ کا دشمن ہے۔

لاک ڈاؤن نے لوگوں کو گھروں تک محدودکردیا ہے اور ایسے میں بہت سے لوگوں نے خود کو صرف کھانے اور سونے تک محدودکرلیا ہے جب کہ چکنائی والی ،تَلی ہوئی اشیاء اور جنک فوڈکا استعمال بڑھا دیا ہے۔

معمولاتِ زندگی ختم ہونے سے ان کی جسمانی حرکت بھی ختم ہو کر رہ گئی، طبی ماہرین نے ایسےلوگوں کو خبردار کیاہےکہ وہ اپنے ساتھ دشمنی نہ کریں بلکہ اپنا لائف اسٹائل تبدیل کریں۔

طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں محصور لوگوں کو خبردارکیاہےکہ یہ لائف اسٹائل موٹاپےکاسبب بن سکتا ہے  جس سے نظامِ قوتِ مدافعت کمزور ہوجاتا ہے اور ایسے افرادکورونا کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرامراض برائے موٹاپا ڈاکٹر معاذالحسن کاکہناہےکہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہ کر ہلکی پھلکی ورزش ،یوگا، بچوں کے ساتھ کھیل کود اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں اور نیند اورخوراک اپنے وقت پر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے کے شکار لوگوں کا مدافعتی نظام کمزورپڑ جاتاہے جس کے باعث وہ کورونا کا آسان شکار بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب ماہر غذا اور شیف ڈاکٹر رابعہ شکیل کا کہنا تھاکہ لوگ دہی، دال، چنے، لیموں، سبز پتوں والی سبزیوں جبکہ پھلوں میں مالٹے اور کیلے کا استعمال بڑھادیں۔

مزید خبریں :