Time 18 اپریل ، 2020
پاکستان

سوئی ناردرن کا کورونا ریلیف فنڈ میں 19 ملین روپے کا عطیہ

فوٹو: فائل

 سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔

چیئر پرسن سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ روحی رئیس خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر  عامر طفیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے گزشتہ اجلاس میں کورونا وائرس ریلیف سرگرمیوں کے لیے 38 ملین روپے کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔

ایک کروڑ 90 لاکھ روپے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ جب کہ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کے لیے این ڈی ایم اے کو بھی دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 138 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7404 تک پہنچ گئی۔

مزید خبریں :