پاکستان
29 اگست ، 2012

ہمیشہ مسکرانے والے رحمان ملک غصے میں آگئے

ہمیشہ مسکرانے والے رحمان ملک غصے میں آگئے

اسلام آباد…عالمی مجلس ادیان کے تحت اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ہمیشہ مسکرانے رہنے والے رحمان بابا مقرر کے ایک جملے پرغصے میں آگئے اور تقریب کا بائیکاٹ کر نے کی دھمکی دے دی۔سرمایہ وہاں آتا ہے جہاں امن ہو اور صدر زرداری سے زیادہ بہتر سرمائے کی اہمیت کو کون جانتا ہے۔یہ تھا اسلام آباد میں عالمی مجلس ادیان کی تقریب میں معروف کالم نگار خورشید احمد ندیم کا وہ جملہ،جس پر رحمان ملک مشتعل ہو گئے اور تقریب کا بائیکاٹ کر نے کی دھمکی دے دی۔میں ایسی تقریب میں نہیں بیٹھوں گا جہاں صدر کی توہین ہو۔خورشید احمد ندیم کا کہنا تھاکہ ان کے جملے کا وہ مطلب نہیں تھا جو سمجھا گیا۔ انہوں نے معذرت کرتے ہوئے گفتگوجاری کھی لیکن ماحول میں تناؤ برقراررہا۔خورشید احمد ندیم تقریر ختم کر کے تالیوں کی گونج میں اسٹیج سے نیچے اترے تو انہیں دو بارہ اسٹیج پر بلا لیا گیا اور رحمان ملک کے ساتھ بٹھا یا گیا۔اس دوران رحمان ملک نے اپنا پسینہ صاف کر تے ہوئے ٹشو پیپر کا پورا ڈبا خالی کر دیا جبکہ خورشید ندیم نے پانی کا جگ۔پھر ماحول پر بہتری کے آثار آنا شروع ہو ئے تورحمان بابا نے خورشید ندیم کے ساتھ دوستی کر لیاورمعاملہ سرگوشیوں تک جاپہنچا۔۔ایسے میں پیر اظہار بخاری نے رحمان ملک کو ٹافیاں پیش کیں تووہ ہنسی نہ روک سکے۔اورپھرلڑائی کے خاتمے کاباقاعدہ اعلان بھی ہوا۔ رحمان ملک یہ اعلان اپنی تقریرکے دوران کیا۔

مزید خبریں :