Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

آئل کمپنی نے افریقی ممالک میں پھنسے ملازمین کے اہلخانہ کو کراچی پہنچا دیا

فوٹو: بشکریہ جیو نیوز

بین الاقوامی آئل کمپنی نے دو افریقی ممالک میں پھنسے اپنے ملازمین کے اہلخانہ کے  30 افراد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچا دیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے 14 خواتین اور بچوں کو لے کر خصوصی چارٹر پرواز بی ایف وائی 250 اتوار کی دوپہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ 

ذرائع کے مطابق اسی آئل کمپنی کے ملازمین کی فیملیز کے 16 دیگر افراد کو ایک اور چارٹرڈ فلائٹ بی ایف اے 252 سے پونٹا نیگرا ائیرپورٹ سے پاکستان روانہ کیا گیا، یہ پرواز اتوار کی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کورونا وائرس کی اسکریننگ کی۔

 مکمل طبی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو قریطینہ سینٹر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔ 

گزشتہ شام جکارتہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 57 مسافر بھی اپنے خرچے پر 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن میں ہیں جن کی نگرانی کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔

مزید خبریں :