08 فروری ، 2012
اسلام آباد …قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار کا کہنا ہے کہ20ویں ترمیم پرمذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،ہماراموقف تھاکہ نگراں حکومت پروفاق کانظام صوبوں میں بھی ہو،ہمارے موقف کوسمجھاگیاکہ اداروں میں بہتری آنی چاہیے،نہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے اداروں میں بہتری آنی چاہیے،لیکن انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنابہت قبل ازوقت ہے کہ معاملات طے پاگئے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ صوبوں میں نگراں حکومت کے قیام کی لیے دائرہ کاروسیع کیا،لیکن مذاکرات میں ابھی صرف پیشرفت کہاجائے،ان کا مثبت انداز میں کہنا تھاابھی صرف ڈیڈ لاک سے پیچھے ہٹے ہیں ابھی ڈیڈ لاک نہیں،ہماری تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوئی،لیکنکل واضح ہوگاکہ یہ بیل منڈھیچڑھے گی یانہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کل مشکل دن ہوگا،مذاکرات کادائرہ وسیع ہواہے ہم تومذاکرات آج ہی ختم کرناچاہتے تھے۔