Time 22 اپریل ، 2020
پاکستان

اپوزیشن کو مساجد کھلنے پر اعتراض مگر پارلیمنٹ کھولنے کیلیے بیتاب ہے: فردوس عاشق

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مساجد کھلنے پر اعتراض کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لیے بیتاب ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگی قیادت قول وفعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے، شہبازشریف کورونا کے ڈرسے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کوجواب دینے کو تیار نہیں لیکن سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پربضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں 2 مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی مختلف ہیں، ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشا کے مطابق بدلتا رہتا ہے، عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن مساجد کھلنے پر اعتراض کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لیے بیتاب ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

مزید خبریں :