Time 22 اپریل ، 2020
کاروبار

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کے بینکنگ سیکٹر پر اثرات سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو مارچ اور جون 2020 کیلئے منافع تقسیم نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

 کمرشل بینکوں کےسربراہوں کو خط میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نقد یا اسٹاک منافع دونوں پر ممانعت ہوگی، اگر منافع کی تقسیم ضروری ہو تو بینکس اسٹیٹ بینک کو قائل کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کے بینکنگ سیکٹر پر اثرات سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے  قرض اسکیم بھی متعارف کرائی ہے۔

مزید خبریں :