Time 23 اپریل ، 2020
پاکستان

کراچی : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 6 تاجروں کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود مارکیٹیں کھولنے والے 6 تاجروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی۔

پولیس نے گرفتار تاجر رہنما حماد پونا والا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

عدالت نے تاجروں کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود بغیر اجازت دکانیں کھولنے پر آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا سمیت 6 تاجروں کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :