Time 24 اپریل ، 2020
پاکستان

پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ

پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کی معنی کے ساتھ تعلیم کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور. فوٹو: فائل

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب کی تمام جامعات میں قرآن پاک کی معنی کے ساتھ تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کی معنی کے ساتھ تعلیم کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :