پاکستان
Time 24 اپریل ، 2020

مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون ہوئی تھی جس میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق کہا تھا کہ سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے جس پر جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان و سینیئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے پروگرام میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

تاہم اب مولانا طارق جمیل  نے میڈیا سے متعلق الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوگئی ، معافی چاہتا ہوں، دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حامد میراور دیگرمیڈیا کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں،کوئی دلیل نہیں، مجھ سےغلطی ہوئی لیکن چینل پر جھوٹ سے متعلق بات کس نے کہی نہیں بتاسکتا، یہ معاملہ ذاتی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نےکہی، نام نہ بتانے پر معذرت قبول کریں۔

مزید خبریں :