ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں خامی، آئی فونز کریش کرنے لگے

سندھی حرف والے میسج نئے آئی فون میں خطرے کا باعث—فوٹو فائل

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 13 میں سندھی زبان کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر  آئی فون کریش کر رہے ہیں۔

آئی فون کی حالیہ کریشنگ کی وجہ سندھی زبان نہیں بلکہ ایپل کی اپنی خامی ہے جس کی وجہ سے آئی فون سندھی زبان کے کچھ الفاظ کے یونی کوڈ کو پراسس نہیں کر پار رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون کے جدید ورژن 13.4.1 میں سندھی زبان کے ایک خاص حرف کو پڑھنے میں ناکام ہے جس کی وجہ اگر کسی صارف کے فون پر وہ پیغام بھیجا جائے تو فون کریش ہو جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایسے پیغامات کا نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی آئی فونز ہینگ ہونا شروع ہوگئے جس سے وہ ٹرن آف یعنی بند یا ری اسٹارٹ بھی نہیں ہو  پا رہے۔

اس سے متعلق متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر شکایت بھی کی اور بگ کے باعث آئی فون ہینگ ہونے والی ویڈیو بھی شیئر کی۔

یہ سندھی حروف والا میسج واٹس ایپ پر آیا ہو، فیس بک پر ہو یا پھر کسی دوسری ایپ سے موصول ہوا ہو، یہ نئے آئی فونز کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔

 اس سے قبل یہ خرابی 2015 میں سامنے آئی تھی جس میں عربی حروف والا میسج بھیجا گیا تھا۔ اس وقت ایپل کمپنی نے غور کیا کہ یہ ایک آئی میسج تھا جو یونیکوڈ حرف والی سیریز کے باعث مسئلہ کر رہا تھا۔

ایسا ہی میسج بگ 2018 میں بھی تیلگو حروف کے باعث بھی سامنے آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ممکن ہے کہ اس میسج بگ سے آپریٹنگ سسٹم 13.4.5 متاثر نہ ہو لیکن یہ خرابی بیٹا ورژن میں شامل ہوگئی ہے لہذا تمام صارفین کو محتاظ رہنے کی ضرورت ہے جب تک کہ ایپل کمپنی کی جانب سے اس کے دور ہونے کی نشاندہی نہیں کر دی جاتی۔

یہ بگ سامنے آنے کے بعد قوی امکان ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوں میں ایپل کمپنی کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم 13.4.5 کے لیے نئی اپڈیٹ موصول ہو جائے۔

مزید خبریں :