Time 27 اپریل ، 2020
کھیل

سابق کپتان سلیم ملک میچ فکسنگ کے تمام راز بتانے کو تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کی حامی بھرتے ہوئے 19 سال بعد قوم سے معافی بھی مانگ لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک کی پیشکش خوش آئند ہے، ان سے 2011 میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان اگر وضاحت کریں گے تو بات آگے بڑھے گی، کسی بھی کھلاڑی کے لیے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاو ن ہی واحد راستہ ہے۔


مزید خبریں :