27 اپریل ، 2020
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفت گو کرتےہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری آ گئی ہے جس کے بعد آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
اسد عمر نے بتایا کہ 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروباروں کے لیے 50 ارب کا پیکیج اور اسکیم بھی لائی جا رہی ہے۔
نیب آرڈیننس ترمیمی بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزيشن سے کچھ مشاورت ہوئی تھی، اب مشاورت سے نیا نیب آرڈیننس لائيں گے۔ مزید پڑھیں۔۔