Time 27 اپریل ، 2020
کاروبار

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر 15 فیصد تک گر گئیں

فائل فوٹو

دنیا میں ایک مرتبہ پھر   تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں۔

گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تاریخی کمی کے بعد منفی 37 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا تھا۔

خام تیل کی برطانوی منڈی میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور اس کےجون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔

یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

مزید خبریں :