21 دسمبر ، 2011
اسامہ کی ہلاکت کی خبر2011 ء کی سب سے بڑی نیوزاسٹوری
واشنگٹن . . . . . اسامہ بن لادن کی موت کی خبرسال دوہزارگیارہ کی سب سے بڑی نیوزاسٹوری قراردے دی گئی۔ امریکی خبررساں ادارے کی جانب سے دوہزارگیارہ کی دس ٹاپ نیوزاسٹوری کے لیے کرائے گئے سروے میں امریکی میڈیا سے وابستہ ایڈیٹرزاورنیوزڈائریکٹرز نے حصہ لیا۔ سروے میں دوسوسینتالیس صحافیوں نے امریکی سیل کے ہاتھوں القاعدہ کے لیڈراسامہ بن لادن کی ہلاکت کوسب سے بڑی خبرقراردیا اوراسے ایک سواٹھائیس ووٹ ملے۔دوسری بڑی خبرجاپان کازلزلہ رہی جسے ساٹھ ووٹ پڑے تیسری بڑی خبرشمالی افریقہ اورعرب ملکوں میں بغاوت جبکہ چوتھی بڑی خبریورپی یونین کامعاشی بحران قرارپائی۔