28 اپریل ، 2020
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 50 ہوگئی۔
سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 27، وزرائے مملکت کی تعداد 4 اور مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعداد 14 ہے۔
وزیر اعظم کی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد 18 ہے جبکہ نئے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ نہیں دیا گیا۔
وزیر اعظم نے 2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور محمد شہزاد ارباب کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کئی اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس میں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت شامل ہے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔