پاکستان
Time 28 اپریل ، 2020

شہباز گل نے سندھ میں کورونا انفیشکن ریٹ کم ہونے کے دعوے پر سوال اٹھادیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ہونے کے بیان پر تنقید کی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بہت مؤدبانہ گزارش ہے کہ مجموعی ٹیسٹ میں سے مثبت  آنے والوں کی شرح کم از کم چند ہفتے کے اعدادو شمار پر جانچی جاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 4 دن کے ڈیٹا پر کہہ دینا کہ یہ شرح 12 سے کم ہو کر 8 پر آ گئی ہے، یہ درست نہیں ہے، ویسے پورے ملک میں یہ پہلے ہی 8 فیصد تھی جبکہ دوسرے ملکوں میں یہ 10 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ صوبے میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔

صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5291 ہے۔

مزید خبریں :