پاکستان
Time 29 اپریل ، 2020

پنجاب میں آلو کی قلت، قیمتوں میں 150 گنا اضافہ

صوبہ پنجاب میں آلو کی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ  قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر پنجاب حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعینات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری مراسلے میں آلو کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  ماہ اپریل کے صرف 12 دنوں میں آلو کی قیمت فی کلو 36 روپے سے 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق افغانستان اور مشرق وسطیٰ کو بڑی مقدار میں آلو ایکسپورٹ کیا گیا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  پنجاب میں گزشتہ سال کی نسبت آلو کی کاشت 8.84 فیصد کم ہوئی تھی۔

مراسلے میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آلو کاشت کرنے والے کاشتکاروں سے رابطہ کر کے سپلائی اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :