پاکستان
Time 29 اپریل ، 2020

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات 44 روپےفی لیٹر تک سستی کرنےکی سفارش کردی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات 44 روپےفی لیٹر تک سستی کرنےکی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 اوگرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرےگی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فرام کرے۔

مزید خبریں :