Time 29 اپریل ، 2020
کھیل

تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےقانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے میرے حوالے سے جس طرح کے ریمارکس دیے اس سے میری ساکھ متاثرہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اخترنےسوشل میڈیاکے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کیں لہٰذا میں نے شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 اپریل کو پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے حق میں سامنے آگئے تھے اور انہوں نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کی تھی۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے، تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔

شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :