Time 29 اپریل ، 2020
کھیل

پی سی بی کا شعبہ قانون اور اُس کے قانونی مشیر تفضل رضوی نا اہل ہیں، شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قانون کا شعبہ اور اُس کے قانونی مشیر تفضل رضوی نا اہل آدمی ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ایسے وکیل ہائی پروفائل کیس لے کر اپنا نام بناتے ہیں ۔

خیال رہے کہ اس قبل بھی عمر اکمل کو 3 سال کیلئے معطل کرنے کے پی سی بی کے فیصلے پر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ اور تفضل رضوی پر تنقید کی تھی۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

اس پر تفضل رضوی نے کہا تھا کہ شعیب اختر کی جانب سے اُن پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور انہوں نے سابق فاسٹ بولر کے خلاف ہتک عزت کادعوی دائر کر دیا ہے، شعیب اختر نے ٖ نا مناسب زبان استعمال کرکے اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ۔

پی سی بی نے بھی شعیب اختر کے بیان کو افسوس ناک اور ہتک آمیز قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :