30 اگست ، 2012
لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے کے امتحانات میں دوسری پوزیشن لینے والی شاہدرہ کی رہائشی کنول لطیف نے انعام نہ ملنے پر تعلیم چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنول نے بتایا کہ وہ گروی مکان میں رہتے ہیں اور ان کے معاشی حالات بہتر نہیں۔ پوزیشن لینے کے باوجود حکومت کے رویہ سے ا نہیں مایوسی ہوئی۔ ان حالات میں تعلیم جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ کنول لطیف کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی۔