Time 30 اپریل ، 2020
کاروبار

وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لی

وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لی اور فارمولے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے لیوی کی شرح مکمل عائد کردی تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 9 روپے 58 پیسے کی کمی ہی ہوسکے گی۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے سستا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرےگی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فرام کرے۔

مزید خبریں :