Time 30 اپریل ، 2020
صحت و سائنس

ملیریا کے بعد ایک اور اینٹی وائرل دوا کا کورونا مریضوں پر مثبت اثر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دوا کے استعمال سے کورونا مریض کی صحت بحال ہونے کا وقت کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر صدرٹرمپ نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں اس دوائی کے استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

اینٹی وائرل دواکے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات کی خبروں کا امریکی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا اور کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز میں 2.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.7 اور نیسڈیک انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بھی کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے تھے اور مختلف ممالک میں اسے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :