نیویارک میں کورونا کی صورتحال پر میرا کی 'مخصوص' انگریزی میں رپورٹنگ

امریکا میں موجود پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا  نیویارک میں کورونا کی صورتحال کے  حوالے سے اپنی 'مخصوص' انگریزی میں رپورٹنگ کرنے لگیں۔

لالی وڈ کی ڈرامہ کوئن میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں  موجود ہیں۔

 اپنی مخصوص انگریزی میں میرا کا کہنا ہے کہ وہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتارہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ  کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔ تاہم لوگوں کو کمروں میں رہنے کا مشورہ دینے والی میرا خود گھر سے باہر گھوم رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں،وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔

میراکاکہنا تھا کہ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں ، انہیں وطن واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔


تاہم میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور  کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینےکی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے۔

مزید خبریں :