نواز شریف کی سرجری کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئی، مریم نواز

پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی سرجری کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 'میاں نواز شریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے'۔

مریم نے مزید کہا کہ میں عوام سے رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ 25 اپریل کو نواز شریف کے ذاتی معالج نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کی کورونا وائرس کے باعث کارڈیک کیتھرائزیشن/کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نواز شریف کا علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا کیوں کہ سرکاری و نجی اسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :