پاکستان
Time 25 اپریل ، 2020

کورونا کے باعث نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن ملتوی

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کورونا وائرس کے باعث کارڈیک کیتھرائزیشن/کورونری انٹروینشن ملتوی ہو گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ن لیگ کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن/ کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا  علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا کیوں کہ سرکاری و نجی اسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ سرجری نہ ہونے کہ وجہ سے اس وقت نواز شریف کو دواؤں کے بھاری ڈوز پر رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 25 فروری کو پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت نے وفاق کو کارروائی کے لیے خط لکھا تھا۔

وفاقی حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا جس کی اپوزیشن جماعتوں نے مذمت کی تھی۔

مزید خبریں :