Time 02 مئی ، 2020
صحت و سائنس

ایبولا کی دوا ہنگامی طور پر کورونا کے علاج کیلیے استعمال کرنے کی منظوری

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ایبولا کی دوا ریمڈیسویرکو کوروناکے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف ڈی اے کی جانب سے اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ اینٹی وائرل  کا استعمال اب ان لوگوں پر کیا جاسکتا ہے جو کوویڈ-19 کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایف ڈی اے نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ریمڈیسویر کے ہنگامی طورپر استعمال کی منظوری دی ہے۔

 ایف ڈی اے نے دوا کی منظوری کو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق کمشنر اسکاٹ گوٹلیب نے خبردار کیا ہے کہ ریمڈیسویر گھر پر کورونا کے علاج کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا صرف کورونا کی علامات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب  امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہےکہ پیر سے اسپتالوں میں ریمڈیسویر کی 10 لاکھ ادویات تقسیم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :