30 اگست ، 2012
روم …اٹلی سے23کروڑ برس قبل پائے جانے والے دنیا کے قدیم ترین کیڑوں کی باقیات دریافت کر لی گئی ہیں۔اٹلی کے قدیم جنگلات میں موجود درختوں کے جمے ہوئے گوند سے ملنے والی یہ باقیات یونیورسٹی آف Gottingenاورپاڈووا یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کی ہیں۔ ان قدیم ترین کیڑوں کی باقیات کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ماہرین حیوانیات کیلئے تحقیق کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جن پر محقیقن نے باقاعدہ ریسرچ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔