ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ

 انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے،فوٹو:فائل

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہو کر   160 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر  کی قیمت 161 روپے سے کم ہو کر 160روپے50 پیسے  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 انٹر بینک میں  ایک امریکی ڈالر 159 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے اس سے قبل ایک ڈالر 160 روپے 17 پیسے کا فروخت ہورہا تھا۔

مزید خبریں :