Time 05 مئی ، 2020
صحت و سائنس

گرمیوں میں غذائیت سے بھرپور تربوز کا یہ مشروب بنائیے

فوٹو: فائل

موسم گرما میں ہیٹ ویو اور لو سے بچنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے جب کہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر کم ہونے کے ساتھ بے شمار بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنے کی وجہ سے سارا دن پیاسا رہنے کے بعد ہمیں پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ افطار کے بعد زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے۔

موسم گرما میں پانی کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی اور پانی کی کمی کو پورا کرنے والی غذا کا استعمال کرنا بھی صحت بخشتا ہے۔

فوٹو: فائل

اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار ایسے پھل اور سبزیاں عطا کی ہیں جنہیں موسم گرما میں استعمال کرنا نہایت ہی مفید ہوتا ہے اور اس سے پانی کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔

ہم میں سے ہر کوئی تربوز کی غذائی افادیت سے تو واقف ہی ہوگا جس میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، یہ ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد، بلڈ پریشر اور دل کی صحت کو بہتر کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس غذائیت سے مالامال پھل سے ایک ایسا مشروب بنانا سکھائیں گے جس کا استعمال رمضان میں کرکے آپ پانی کی کمی سے بچ سکیں گے اور ساتھ ہی صحت مند رہیں گے۔

فوٹو: فائل


تربوز کا مشروب بنانے کی ترکیب

تربوز کا شروب بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو تربوز کے ٹکڑے جوسر بلینڈر کے جگ میں ڈالنے ہوں گے اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرنا ہوگا۔

بلینڈر میں تربوز اور پانی ڈالنے کے بعد آپ کو اس میں چند قطرے لیمو کا رس، کالا نمک ایک چٹکی اور شہد حسب ضرورت شامل کرنا ہوگا۔

3۔ جوسر میں تربوز، پانی، لیمو کا رس، کالا نمک اور شہد شامل کرنے کے بعد اس میں پودینے کے چند قطرے شامل کر لیجیے۔

اب ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں اچھی طرح گھمائیں جب تک کہ یہ سب اچھی طرح سے مکس نہ ہوجائے۔

اب اس مشروب کو گلاس میں نکال کر برف شامل کر لیں۔

رمضان میں اس مشروب کا استعمال کرنے سے آپ کو تازگی کا احساس ہوگا جب کہ اس سے پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی۔  

مزید خبریں :