بالی وڈ اداکار عرفان خان ایک فلم اور اشتہار کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

فائل فوٹو: عرفان خان

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان گزشتہ ہفتے دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بڑا خلا چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عرفان خان کے نام 320 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں جس میں ممبئی میں ان کا ایک گھر اور جوہو میں ایک فلیٹ بھی ہے۔

بالی وڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان اپنے اثاثوں کی مالیت کے حساب سے زیادہ ٹیکس دیتے تھے۔

وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلموں اور اشتہارات میں بھاری معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں سے ایک تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان ایک فلم میں اداکاری کرنے کے 10 سے 15 کروڑ معاوضہ لیتے تھے جب کہ ایک اشتہار کرنے کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ تک وصول کرتے تھے۔

پراپرٹی کے علاوہ بات کی جائے تو عرفان خان گاڑیاں رکھنے کے بھی شوقین تھے اور انہوں نے دنیا کے مقبول ترین برانڈز کی گاڑیاں رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اداکار عرفان خان آنت کے انفیکشن کے باعث ممبئی میں انتقال کرگئے۔

اداکار عرفان خان کومارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کےلیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

بعدازاں عرفان خان فروری 2019 میں اپنی فلم 'انگریزی میڈیم' کی شوٹنگ کے لیے واپس بھارت آئےتھےاور شوٹنگ ختم ہونےکے بعد وہ واپس لندن چلے گئے تھے۔

عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے۔

اداکارعرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور  پیکو سمیت متعدد بہترین فلموں میں کام کیا۔ 

مزید خبریں :