بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمین کو 21 مئی کو تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے پنشنرز کو بھی مئی کی پنشن 21مئی کو ادا کردی جائے گی،فوٹو:فائل

حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے میں سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہ 21 مئی کو ادا کردی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے پنشنرز کو بھی مئی کی پنشن 21مئی کو ادا کردی جائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12 بجے ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1321 ہوچکی ہے جب کہ 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :