ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 785 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 514 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22237 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 148  اور پنجاب میں 144 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 222,404
صحتیاب مریض: 
5782 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 785 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 28 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 ہلاکتیں، پنجاب 30 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 211 کیسز اور 9 ہلاکتیں، بلوچستان سے 174 کیسز، اسلام آباد سے 49 کیسز اور گلگت بلتستان سے 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے جس میں 307 نئے کیسز سامنے آئے  اور 11 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور ہلاکتیں 148 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق آج مزید 42 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1674 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8133 اور ہلاکتیں 144 تک جا پہنچی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5357 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 2716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 194 تک جاپہنچی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 211 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3499 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 875  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو مزید 174 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1495 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 14 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے پیر اور منگل کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال

اسرائیل کاکورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

کورونا کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت

برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت کرلی گئی ہے جس سے بیماری کے علاج میں مدد ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔  مزید پڑھیں۔۔

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔ مزید پڑھیں۔۔

ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع

ملک بھرکے ائیرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔ مزید پڑھیں۔۔

خیال رہے کہ سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 15 مئی تک توسیع کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے گائیڈ لائنز

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔

مزید خبریں :