31 اگست ، 2012
سینٹ پیٹرز برگ … روس کی بڑی اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی نے 15 ستمبر کو سینٹ پیٹرز برگ میں موجودہ حکومتی پالیسیوں کیخلاف ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔ مارچ میں کمیونسٹ پارٹی اور بائیں بازو کی دیگر جماعتوں کے لاکھوں ممبران شرکت کریں گے۔ مقامی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو ملین مارچ کی اجازت دی۔ مقامی انتظامیہ نے ملین مارچ کیلئے شہر کے مرکزی حصے میں کئی روٹس تجویز کئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس روز روس کے دارالحکومت ماسکو میں کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر بازو کی جماعتیں احتجاجی ریلی نکالیں گی۔ حکومت کی جانب سے منظور کردہ پہلا ملین مارچ رواں سال 6 مئی کو ماسکو میں منعقد ہوا تھا تاہم اس کا اختتام پرتشدد رہا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 400 سے زائد اجتماعی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔