برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا جوڑا عید کلیکشن میں پیش، قیمت کیا ہے؟

—فوٹو فائل

کلاتھنگ اسٹور و فیشن برانڈ ’ایلان‘ نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا جوڑا عید کلیکشن کے لیے پیش کردیا۔

ایلان فیشن برانڈ نے اپنے انسٹاگرام پر اس جوڑے کی تصویر عید کلیکشن میں پیش کی جسے شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ برس پاکستان کے دورے پر موجود آخری دن زیب تن کیا تھا۔

شہزادی نے ’ایلان‘ برانڈ کی ڈائریکٹر خدیجہ شاہ کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا خوبصورت کرتا پاجامہ پہنا تھا جس پر کالے رنگ کے دھاگے کا دلکش کام تھا۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے ڈیزائن کردہ لباس  میں ملبوس—فوٹوفائل/ انسٹاگرام 

اس لباس پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام خط لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

پاکستانی مداحوں نے بھی شہزادی کے لباس سے لے کر ان کے مشرقی انداز کی خوب تعریف کی تھی۔

تاہم اب خدیجہ شاہ  شہزادی کے لباس کو عید 2020کلیکشن میں پیش کررہی ہیں جو 10 مئی سے خواتین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ایلان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لباس  کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اس کی قیمت 29 ہزار 500 بتائی ہے جس پر خواتین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ 

مزید خبریں :