Time 06 مئی ، 2020
پاکستان

لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا: گیلپ سروے

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان  نے کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات پر سروے رپورٹ جاری کی ہے۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک سے 1500 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں گھر کی بنیادی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیاء میں کمی کے سوال پر 23 فیصد نے ہاں اور 77 فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔

20 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے دوستوں یا رشتہ داروں سے مدد مانگی جبکہ 80 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی سے مدد نہیں مانگی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جس میں 9 مئی سے مزید نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑچکی ہیں اور وہیں دوسری طرف کراچی اور کوئٹہ کے تاجروں نے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :