ملک میں کورونا سے مزید 49 اموات، مریضوں کی تعداد 24041 تک جاپہنچی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 563 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24041  تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 203 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 175 اور سندھ میں 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 232,582
صحتیاب مریض: 
6217 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز بدھ ملک بھر سے مزید 1804 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 49 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 451 کیسز 9 ہلاکتیں، پنجاب 944 کیسز 31 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 213 کیسز 9 ہلاکتیں،بلوچستان سے 168 کیسز، اسلام آباد 21 کیسز، کشمیر سے 5 اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 451 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8640 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 54 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1731 ہوگئی ہے۔


پنجاب

پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 944 کیسز اور 31 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 9077 اور ہلاکتیں 175 تک جا پہنچی ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 3180 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 485ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 76 ہوگئی ہے  اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بدھ کو  کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 تک جاپہنچی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1663 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 206 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 388 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال

لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا پر قابو پایاجاسکتا ہے: پی ایم اے 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

وزارت ریلوے کا 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

ملک بھر میں تجارتی مراکز دو اوقات میں کھولنے کی تجاویز منظور

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔ مزید پڑھیں۔۔

ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع

ملک بھرکے ائیرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔ مزید پڑھیں۔۔

خیال رہے کہ سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 15 مئی تک توسیع کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

مزید خبریں :