31 اگست ، 2012
بیجنگ…چین میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی جبکہ 10 افراد تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق گذشتہ دس سال کے دوران یہ ملک کا کان میں پیش آنے والا بدترین حادثہ ہے۔ بدھ کی صبح حادثے کے وقت کان میں 154 مزدور کام کررہے تھے۔ امدادی کارکنوں نے ہلاک ہوئے والے 34 افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں دم توڑ گئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔