انسٹاگرام پر مصدقہ معلومات جاری کرنے کیلئے کووڈ 19 اسٹوریز کا آغاز

—فوٹو فائل 

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوری فیچر میں کورونا وائرس سے متعلق  مصدقہ معلومات جاری کرنے کا عمل شروع کردیا۔

انسٹاگرام کمپنی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ بااعتماد صحت کے اداروں سے کووڈ 19 کی معلومات حاصل کرکے اسٹوری کے ذریعے شیئر کی جائیں گی تاکہ صارفین مصدقہ معلومات سے جڑے رہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ جلد نیوز فیڈ میں بھی اس عمل کو اپنائیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی معلومات گردش کر رہی ہیں جس کی روک تھام کے لیے متعدد ایپس انتظامیہ سرگرم ہیں۔

مزید خبریں :