پاک فوج کورونا سے بچاؤ کیلئے دیگر اداروں سے تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق  آرمی چیف نے کوہاٹ کا دورہ  کیا اور  یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

ڈی جی  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو  سیکیورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اقدامات سمیت علاقے میں کورونا کے خلاف پاک فوج کی معاونت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے  آپریشنل تیاریوں اور کورونا کے حوالے سے اقدامات اور  بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال(سی ایم ایچ) کوہاٹ  کا بھی دورہ کیا اور کورونا سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤکے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی اور کوروناسےمتاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :